رینجرز کو اختیارات دینے کی کوئی جلد نہیں ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
کرپشن کی شروعات لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی ،مارشل لاء کے ادوار میں یہ پروان چڑھی،سید قائم علی شاہ
جمعہ 11 دسمبر 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات دینے کی کوئی جلد نہیں ہے ۔کرپشن کی شروعات لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی اور مارشل لاء کے ادوار میں یہ پروان چڑھی ۔سندھ پر حملے کی جو بات کی تھی اس پر قائم ہوں ۔کراچی میں کرپشن سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ لیاقت علی خان بغیر منتخب ہوئے وزیراعظم بن گئے ۔
کرپشن ہمارے دور میں شروع نہیں ہوئی ،کرپشن کی شروعات لیاقت علی خان کے دور سے ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ 2008سے پہلے کرپشن انتہا پر تھی اب اس میں کمی آئی ہے ۔کرپشن نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس دور کی پیدوار ہے ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک بڑا کام ہے جس کے لئے 2 سال کا عرصہ کم ہے،انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی کی کارروائیاں قانون کے مطابق نہیں، ایف آئی اے، نیب کے ساتھ رینجرز بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کررہی ہے تو کرے، ہم ٹھنڈا کرکے کھائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.