سندھ حکومت نے رینجرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ، دس دن سے صورتحال سندھ پولیس کے پاس ہے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 16:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 دسمبر 2015 ء) : سندھ کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو واپس بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد سے قبل ہی شور شرابہ کیا گیا، شور وغل نے اسمبلی کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے موقع گنوا دیا، سندھ اسمبلی کا اجلاس معمول کا تھا کوئی خاص ایجنڈا نہیں تھا۔
لیکن اپوزیشن نے قرارداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور اسمبلی کے اختیارات اور اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب کل بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر قراراد نہیں لائی جا سکے گی۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ کل پرائیویٹ ممبر ڈے ہے لہٰذا حکومتی ایجنڈے پر بات نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کو بلایا گیا، کسی بھی شخص کو نوے روز کے لیے حراست میں رکھنے کے لیے اجازت طلب کرنا پڑتی ہے، حکومت سے اجازت لے کر تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا جا سکتا ہے،۔
دس دن سے رینجرز کے معاملے پر ہنگامہ کیا جا رہا ہے ، دس سن سے رینجرز کے پاس اختیارات نہیں ہیں لیکن پھر بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا ہماری پولیس بھی قابل اعتماد ہو چکی ہے ۔ پولیس کے ذریعے امن و امان قائم ہو سکتا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ جمہوری اداروں پر اعتماد کیوں نہیں کیا جاتا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ معاملہ اسمبلی نہ لے جاﺅ اور مسلم لیگ ن کے لوگوں نے کہا کہ معاملہ اسمبلی میں کیوں نہیں اُٹھایا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سندھ میں گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دکھاﺅ۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.