سندھ حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، رینجرز کی تعیناتی سے کراچی میں امن آیا ٗمیر حاصل بزنجو

زینجرز اپنے اختیارات میں رہ کر کام کرے، سندھ حکومت کو کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع دینی چاہئے ٗگفتگو

پیر 14 دسمبر 2015 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، رینجرز کی تعیناتی سے کراچی میں امن آیا ٗزینجرز اپنے اختیارات میں رہ کر کام کرے، سندھ حکومت کو کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔

کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی وجہ سے امن آیا۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی، بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ لوگوں پر مضبوط ہاتھ ڈالا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے کچھ حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو چاہئے کہ وہ اپنے اختیارات میں رہ کر کام کرے جو انہیں ایپکس کمیٹی میں دیئے گئے ہیں۔ سینیٹر میر حاصل بزنجونے کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع دینی چاہئے۔