کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں، لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار ہے،لیاری کو ایک بار پھر ماضی کی طرح امن وسکون کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کی پہچان دوبارہ واپس لوٹائیں گے
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکا آل پاکستان عامرخان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 14 دسمبر 2015 22:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار ہے جب کہ ہم کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
پیر کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز اسٹیڈیم گراؤنڈ میں آل پاکستان عامرخان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ کچھ عرصے سے لیاری کا امن و سکون تباہ کردیا گیا اور یہ علاقہ شہر کے بدنام ترین علاقوں میں شمار ہونے لگا جب کہ لیاری کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے نام پیدا کیے لیکن اب اس کی شہرت دہشت گردی اور منشیات کے اڈے بن گئی۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے اور پولیس کی مرہون منت ہی آج باکسنگ کا اہم ایونٹ منعقد ہو سکا جب کہ ہم مشترکہ طور پر کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو ایک بار پھر ماضی کی طرح امن وسکون کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کی پہچان دوبارہ واپس لوٹائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.