سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ سندھ جامشورو میں تقریب

بدھ 16 دسمبر 2015 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ سندھ جامشورو میں تقریب منعقد ہوائی اس موقع پر شہداء کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

جامعہ سندھ کے زولاجی ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی شہیدہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کو ایک قومی المیہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو تعلیم کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے، تقریب میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تیار کردہ ایک ڈاکمیومنٹری بھی دکھائی گئی، تقریب میں زولاجی ڈپارٹمنٹ میں رواں سال کے دوران قرات، نعت خوانی، قومی گیتوں، تقاریراور پوسٹر بنانے کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے ایم ایس سی فائنل کی طالبہ مفضالہ حق ارم کی سب سے بہتر کارکردگی رہی، زولاجی شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین میمن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :