سندھ حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات محدود کئے ہیں ،نجیب اﷲ خان نیازی
جمعرات 17 دسمبر 2015 17:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر ومرکزی نائب صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و صدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اﷲ خان نیازی نے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات محدود کئے ہیں ، جبکہ موجودہ صورتحال کے تحت رینجرز کو مزید فری ہینڈ دینا چاہیے تھا تاکہ کرپشن کے ذریعے دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی رقم کا سدباب کیا جا سکتا ۔
سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو غیر فعال بنانے کیلئے اختیارات محدود کرنے کا ڈرامہ کیا ہے جیسے مسترد کرتے ہیں بلکہ سختی کے ساتھ اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ رینجرز کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں نورا کشتی ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی نورا کشتی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی رینجرز کی قربانیو ں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئیگا ۔ سندھ اسمبلی میں پیش قرارداد آئین کے منافی ہے جس میں اپوزیشن کو بحث بھی نہیں کرنی دی گئی ماضی کی روایات اپناتے ہوئے جس طرح رات کے اندھیرے میں آرڈینیس منظور کرلئے جاتے تھے اسی طرح رینجرز کے اختیارات محدود کرکے کراچی کے امن پر شب خون مارا گیا ہے۔
نجیب اﷲ خان نیازی نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے وقار کو مجروح نہ ہونے دیا جائے اور اپنے منظور نظر افراد کو بچانے کے لئے اکثریت ہونے کا فائدہ نہ اٹھایا جائے یہ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کی آڑ میں ڈیموکرٹیک مارشل لا کہلایا جائے گا۔اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ کرپشن کی رقم دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ کراچی میں دہشت گردی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.