پی ایس ایل سے ملنے والے منافع کو کرکٹ کی ترقی اور فروغ پر خرچ کیا جائے گا‘ چیئرمین پی سی بی
ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کوچز اور تجربہ کار ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے استفادہ کرنے کے بھرپور مواقع میسر آئینگے
پیر 21 دسمبر 2015 19:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ آنے والے سالوں میں منافع دے گی جسے پاکستان کی کرکٹ کی ترقی اور فروغ پر خرچ کیا جائے گا ،اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کوچز اور تجربہ کار ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے استفادہ کرنے کے بھی بھرپور مواقع میسر آئیں گے جو پاکستان کی قومی ٹیموں کے لئے بھی سود مند ثابت ہوگا ۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کی پہلی سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے اور پی ایس ایل کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی لیکن مجھے قوی امید ہے کہ اس ایونٹ سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی ۔
پہلے مرحلے میں یہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے لیکن انشا اﷲ وہ وقت بھی آئے گا جس اس ایونٹ کا پاکستان کے میدانو ں میں انعقاد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارے نوجوان کرکٹرز کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہو گی ۔نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کوچز اور تجربہ کار ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور یہی کھلاڑی جب یہی کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ بنیں گے تو خود کو بہترین کھلاڑی کے طور پر پیش کر سکیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سپر لیگ سے یقینا آنے والے سالوں میں منافع حاصل ہوگا جسے پاکستان میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ پر خرچ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.