اسلام آباد : نواسی کی شادی کی کوئی تقریب ایوان وزیر اعظم میں نہ کرنے کا اعلان ، وزیر اعظم نواز شریف نے اعلی مثال قائم کر دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی نواسی کی شادی کی کوئی بھی تقریب ایوان وزیر اعظم میں نہ کرنے کا اعلان کر کے ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی آنسہ مہر النسا صفدر کی شادی اور رخصتی کی تقاریب آئندہ ہفتے کے روز لاہور میں ہوں گی ۔ وزیراعظم کی لاڈلی نواسی اور محترمہ مریم نواز شریف کی صاحبزادی مہر النسا نے حال ہی میں امتیازی اعزاز کے ساتھ برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی .
با وثوق ذرائع نے بتایا کہ اب وزیر اعظم نواز شریف کی رخصتی کے لئے ہفتہ بھر کی تقاریب کا آغاز جاتی امرا رائے ونڈ لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی نجی اقامت گاہ پر ہو گیا ہے. جن کی ابتدا ختم قرآن حکیم اور میلاد النبی کی محفل کے بعد ڈھولک رکھ کر روایتی انداز میں ہوئی، نجی اخبار کے رپورٹر محمد ڈالح ظافر کے مطابق سب سے پہلے ڈھولک کی ایک تقریب میاں نوازشریف کے چھوٹے عبادت گزار مرحوم بھائی عباس شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی ، جس کے بعد مریم نواز کی خالہ اور دوسرے چچا کے گھر پر ڈھولک رکھی گئی. اس طرح پورا خاندان باری باری ان خوشیوں میں شریک ہوگیا ہے اور اب شادی کے سلسلے میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔(جاری ہے)
آنسہ مہر النسا کا نکاح مسجد نبوی میں رواں سال 27 رمضان المبارک کو ہوا تھا جس میں حق مہر شرعی نصاب سے طے ہوا تھا. وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کا نکاح رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت منیر احمد چوہدری کے صاحبزادے راحیل منیر سے انجام پایا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے طے کیا ہے کہ رخصتی کی تقاریب بھرپور سادگی سے منعقد کی جائیں گی جس میں دونوں طرف سے صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے، علاوہ ازیں کسی وفاقی یا صوبائی وزیر کو اس کے سیاسی عہدے یا منصب کے حوالے سے اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔شادی میں شرکت کے لیے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کے لیے آئی جی پنجاب کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ شادی کی مختلف تقاریب کے حوالے سے حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.
جس کے مطابق پچیس دسمبر کو دلہن مہر النساء مایوں بیٹھیں گی، چھبیس دسمبر کو رخصتی ہوگی جبکہ ستائیس دسمبر کو ولیمہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.