ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونیکی بنیاد
اعتراز احسن‘ رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی گئی
جمعہ 1 جنوری 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونے کی بنا پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز بیرسٹر اعتراز احسن، اے رحمن ملک اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر شاہ نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر مجریہ 2002ئکے آرٹیکل 5(3)کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا جبکہ اعتزاز احسن، رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے بیک وقت رکن ہیں۔
یہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں جن کے انتخابی نشان بھی مختلف ہیں،الیکشن کمشن کے اپنے ریکارڈ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا انتخابی نشان تیر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان دو تلواریں ہیں۔یہ تینوں سیاستدان دونوں جماعتوں کے رکن ہیں جو کہ غیر قانونی ہے،رحمن ملک دونوں جماعتوں کے رکن ہونے کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ ان تینوں سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.