راولپنڈی،پی ٹی ڈی سی کے گریڈ ۱ تا 20 کے ساڑھے چار سو سے زائد ملازمین کو 16 ماہ کے بقایا جات نہ مل سکے
تمام بقایا جات ادا نہ ہوئے تو آئندہ ماہ سے مکمل ہڑتال کرنے کا لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے،ملازیمن
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:20
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے گریڈ ۱ تا 20 کے ساڑھے چار سو سے زائد ملازمین کو 16 ماہ کے بقایا جات نہ مل سکے۔ فنڈز میں کمی کے باعث ملازمین کو صرف بنیادی تنخواہ دی جا رہی ہے۔دیگر الاؤنسسز کاٹ لینے سے ملازمین مشکلات سے دو چار ہوگئے۔تمام بقایا جات ادا نہ ہوئے تو آئندہ ماہ سے مکمل ہڑتال کرنے کا لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی ڈی سی کے پونے پانچ سو کے لگ بھگ ملازمین کی16 ماہ کی تنخواہ ادارے کی جانب سے ادا نہیں کی جا سکی ہے۔فنڈز میں کمی کے باعث سہ ماہی میں حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجراء کیا جاتاہے، جس سے ملازمین کو بمشکل بنیادی تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
تنخواہوں کے ساتھ ملنے والے تمام مراعات کاٹ لینے سے ملازمین مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملازمین نے تنخواہوں کی وصولی کیلئے تمام تر جتن کر لئے ہیں، اور اب مایوسی کے بعد آئندہ ماہ سے پی ٹی ڈی سی کے تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جبکہ ادارے کی مزدور یونین کی جانب سے آئندہ اجلاس میں مرحلہ وار احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔جس میں احتجاجی مظاہرہ، دھرنا، مکمل ہڑتال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔زرائع نے مزید بتایا کہ ادارے کے گریڈ 1 تا 20 کے چھوٹے ملازمین اور افسران سب کی 16 ماہ سے زائد کی تنخواہ بقایا ہے، اس لئے یونین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں افسران کی جانب سے یونین کو مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.