پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کے بغیر یکم فروری تک ملتوی
عدالت میں پیش ہونے والے ان کے کارکن قائدین کو کوستے رہے
پیر 4 جنوری 2016 18:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی جبکہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوااور عدالت میں پیش ہونے والے ان کے کارکن قائدین کو کوستے رہے۔اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد 103 ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اپنے رہنماؤں پر برس پڑے اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی خاطر ہم نے دھرنا دیا وہ اپنے گھروں میں سوئے ہوئے ہیں اور ہم عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، یہاں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عمران خان اور طاہر القادری کو بھی عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔
استغاثہ کے مطابق یکم ستمبر 2014 کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران مشتعل کارکنوں نے پی ٹی وی کی عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور عمارت پر قبضے کے بعد پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کر دی تھیں جبکہ دھرنے کے دوران کارکنوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
-
قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا صنعتی مراکز میں پراپرٹی کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پراحترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پرکوئی شک نہیں کرنا چاہیے، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.