گورنرہاؤس پشاور میں اہم جلاس، اقتصادی راہداری سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات کے ازالے کیلئے 4 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
بدھ 6 جنوری 2016 21:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ اہم جلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات کے ازالے کیلئے سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر، اپوزیشن لیڈر مولانالطف الرحمن، سینئرصوبائی وزیرعنایت اللہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجدعلی خان پر مشتمل 4 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
سردار مہتاب احمد خان کی دعوت پر گورنرہاؤس پشاور میں بدھ کے روز پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواگورنر سردار مہتاب احمد خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویزخان خٹک،سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر، حکومتی ارکان، تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں اور اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پر گورنر دار مہتاب احمد خان نے اجلاس کے شرکا ء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے بڑے منصوبوں سے قومی سطح پر استفادہ کے لئے ایسے امورپر ہم آہنگی اور افہام و تفہیم ضروری ہے جس کے لئے قریبی رابطے ضروری ہیں اور آج کا اجلاس بھی اسی قومی جذبہ سے منعقد کیا جارہاہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے اس موقع پروفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کے شرکا کو پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.