پاک چین اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے کے مطابق من و عن عملدرآمد کیا جائے، وفاقی حکومت قومی ترقی کیلئے اہم ترین منصوبہ کو متنازعہ نہ بنائے،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کاتحفظ کیا جائے اور تمام تحفظات دورکیے جائیں
قائم مقام امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صوبائی رہنما مشتاق خان سے ٹیلیفونک گفتگو
جمعہ 8 جنوری 2016 20:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے کے مطابق من و عن علمدرآمد کیا جائے، وفاقی حکومت قومی ترقی کے لیے اہم ترین منصوبہ کو متنازعہ نہ بنائے ،جنرل ضیا الحق کے دور میں مارشل لاء اور وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ سے صوبوں کے تحفظات کو دور نہ کیا گیاجس کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ متنازعہ ہوگیا ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کاتحفظ کیا جائے اور تمام تحفظات دورکیے جائیں ۔
جمعہ کو ٹیلی فون پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کن مشکلات کا شکار ہے ، اس پر پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لے ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ چین ہمارا بااعتماد دوست ہمسایہ ملک ہے ۔ چین کی دوستی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ گلگت بلتستان کے حوالہ سے تحفظات کے پہلو چوری چھپے منظر عام پر آ رہے ہیں ۔
وزیراعظم روایتی سولو فلائٹ کی بجائے ایسے حساس ترین مسئلہ پر مسئلہ کشمیر ، عالمی تناظر اور پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا معاملہ نظر انداز نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف )کی کامیاب اے پی سی کے بعد جماعت اسلامی نے پشاور گورنر ہاؤس کے باہر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو غیر متنازع رکھنے اور قومی قیادت کے اتفاق رائے کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے کامیاب دھرنا دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف معاملات کو التواء میں ڈالنے کی بجائے بروقت اقدامات کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.