سعودی وزیردفاع کی قیادت میں شاہی وفد کی آج اسلام آباد آمد کی اطلاعات
وفد کے استقبال کیلئے 3 سپیشل لیموزین گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئیں حکومت کی سعودی شاہی وفد کے دورے کو خفیہ رکھنے کی کوشش
جمعہ 8 جنوری 2016 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلیمان کی قیادت میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک خصوصی وفد کی شاہی پرواز کے ذریعے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد آمد کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان آنے والے وفد پاکستان کی سول اور فوجی قیادت سے ایران سے پیدا ہونے والے تنازعے اور سعودی قیادت میں تشکیل پانے والے 34 ملکی اتحاد کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی وزیر دفاع کی قیادت میں آنے والے شاہی وفد کے دورے کو خفیہ رکھ رہی ہے اور اس بارے میں سرکاری طور پر ذرائع ابلاع کو کچھ نہیں بتایا جارہا ہے جو سفارتی آداب کے منافی ہے۔ وفد کے استقبال کیلئے تین سپیشل لیموزین گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے گزشتہ روز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم‘ مشیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں۔ تاہم سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے اور پاکستان میں ان کی مصروفیات کے بارے میں باضابطہ طور پر میڈیا کو کوئی بریفنگ نہیں دی گئی تھی۔علاوہ ازیں سعودی عرب کا ایک اور 80 رکنی وفد پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.