کراچی،گھریلو حالات سے تنگ ذہنی معذور شہری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی
پیر 11 جنوری 2016 17:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں گھریلو حالات سے تنگ ذہنی معذور شہری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوگئی جس میں اہلکاروں نے شہری کی ہیلمٹ کے ساتھ دھلائی کردی جبکہ کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے شہری کو پابند سلاسل کر دیاگیا تاہم بعد ازاں اسے شخصی ضمانت پررہا کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے منگل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق شفیق نامی شہری کوپولیس چوکی میں موٹرسائیکل پارک کرنے سے روکا گیا جس پر اس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا اور اہلکاروں پر ہاتھ اٹھایا۔ شہری کی طرف سے اہلکار پر ہاتھ اٹھائے جانے کے بعد 4 سے 5 پولیس اہلکاروں نے مل کر اس کی دھلائی کردی۔(جاری ہے)
ایک زیادہ ہی جوشیلے اہلکار نے ہیلمٹ کے دل کھول کر وار کیے۔
موقع پر موجود لوگوں اور رینجرز کے اہلکاروں نے فریقین میں بیچ بچاوٴ کرایا۔بیچ بچاوٴہونے کے بعد سندھ پولیس نے شفیق کو موبائل میں ڈالا اور سول تھانے منتقل کردیا جہاں فوری طور پر اس کے خلاف دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں شفیق پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔شفیق کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ہے اور کافی دنوں سے اس کا علاج چل رہا ہے جبکہ اس کے گھریلو حالات بھی خراب ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے کہا کہ شفیق کو اپنے رویے کے باعث بحریہ سے نکالا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار معاملہ حل کرنا چاہتے تھے اور اس کو سمجھایا تھا کہ یہاں موٹر سائیکل پارک نہ کی جائے لیکن اس نے خود معاملے کو بگاڑا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.