پاکستانی اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ قابل تعریف ہے، انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور ملت اسلامیہ کے مضبوط اتحاد کیلئے اتحا دمستحسن قدم ہے،جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی منایا جائے گا،پورے ملک کے اندر شام کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا
پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس سے مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کا خطاب
منگل 12 جنوری 2016 20:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) ملک کی مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے پاکستانی اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اور ملت اسلامیہ کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کا متفقہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ مستحسن قدم ہے ۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتما م ہونے والے ایک مشترکہ اجلاس میں کہی گئی ۔ اجلاس کی صدار ت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ۔ اجلاس میں پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر عثمانی ، جمعیت علماء پاکستان کے سردار محمد خان لغاری ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے پیر محفوظ مشہدی ، جمعیت علماء اہلحدیث کے مولانا غلام اﷲ خان ، تحفظ مدارس دینیہ کے مولانا حفیظ الرحمن ، جمعیت علماء اہلسنت کے مولانا برابر الحق ، وفاق المساجد پاکستان کے مولانا عبدالقیوم، علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ حافظ محمد طارق، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد عبد اﷲ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.