وفاقی حکومت آزادکشمیرمیں پری پول ریگنگ کررہی ہے،کوشش کرینگے کشمیرمیں صاف اورشفاف انتخابات کاانعقاد ہو،قمرزمان کائرہ
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواسے آغازکافیصلہ کیاہے ،حکومت جلدازجلدآئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات کرے،بلاول بھٹو کی ملاقاتیں مزید دو روز جاری رہینگی اس کے بعد سب ورکرزکنونشن ہوگا،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت
جمعہ 15 جنوری 2016 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرمیں پری پول ریگنگ کررہی ہے،کوشش کرینگے کشمیرمیں صاف اورشفاف انتخابات کاانعقاد ہو،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواسے آغازکافیصلہ کیاہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جلدازجلدآئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات کرے،بلاول بھٹو کی ملاقاتیں مزید دو روز جاری رہینگی اس کے بعد سب ورکرزکنونشن ہوگا۔
جمعہ کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت خیبرپختونخوا پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اوروکلاء رہنماؤ ں سے ملاقات کی ملاقات میں پارٹی امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں پری پول ریگنگ کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کیلئے خیبرپختونخواہ سے آغاز کیاجائیگا بلاول بھٹو زرداری نے وکلاء،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے جلدازجلداقدامات اٹھائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.