مسلم امة کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے‘ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا خیر مقدم
سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا درست سمت قدم ہے ، مسلم امة انتہاء پسندی ، دہشت گردی سے باہمی اتحاد سے ہی نجات حاصل کر سکتی ہے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی
ہفتہ 16 جنوری 2016 16:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ مسلم امة کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ، مسلم امة انتہاء پسندی ، دہشت گردی سے باہمی اتحاد سے ہی نجات حاصل کر سکتی ہے، سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ تقدس ، احترام اور دوستی کا رشتہ ہے جبکہ ایران ہمارا پڑوسی ہے ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا درست سمت قدم ہے ،پاکستان علماء کونسل وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا خیر مقدم کرتی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے نے کہا کہ 2016ء کے آغاز سے ہی عالم اسلام کے مختلف ممالک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پوری مسلم دنیا کیلئے تشویشناک اور کربناک ہیں۔(جاری ہے)
ان حالات میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد کو مضبوط کرنا اور مختلف اسلامی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا ملت اسلامیہ کی امنگوں کی ترجمانی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے معاملے پر پاکستان کبھی غافل نہیں رہ سکتااور سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور نائب ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران ایران کے معاملات پر جن امور کی نشاندہی کی تھی پاکستان کی قیادت دورہ سعودی عرب اور ایران کے دوران ان معاملات کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورے کے دوران چائنہ کے وزیر اعظم کا بھی سعودی عرب میں ہونا اس بات کا واضح اظہار ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف بننے والے اتحاد میں چائنہ بھی اپنا کردار ادا کرے گا، اور پاکستان ، چائنہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران موجودہ سعودی قیادت نے عالمی دنیا کے ساتھ معاملات میں بہتری لانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.