کراچی ،پولیس نے سی سی فوٹیج کے ذریعے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) کلفٹن میں واقع کلینک میں ڈکیتی کی فوٹیج کے ذریعے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اوراسکی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتارملزمان 50سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یاکو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلفٹن کے علاقے گزری کے ایک کلینک میں دو مسلح ڈکیت لوگوں سے لوٹ مارکررہے ہیں۔فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈکیت نے اسلحے کے زور پر کلینک عملے کو یرغمال بنائے رکھا ہے جبکہ اس کا ساتھی لوگوں کوقیمتی اشیا سے محروم کرتا رہا۔تجربہ کار ڈکیت گروہ کامیاب واردات کے بعد فرارہوگیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج ڈاکووں کو قانون کے شکنجے میں لے آئی۔

متعلقہ عنوان :