اداکار عامرخان پر دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا
منگل 19 جنوری 2016 13:55
نئی دہلی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) بھارتی حکام نے بالی وڈ سٹار عامرخان پر دنیا بھرمیں بھارت کی ساکھ مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بھارت میں سیاحت کے فروغ کے پروگرام ” انکریڈیبل انڈیا“کے برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کے سیکرٹری امیتابھ کانت نے احمد آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ متعلقہ برانڈ کی تشہیر کسی بھی برانڈ ایمبیسڈر کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بھارت میں عدم برداشت کے حوالہ سے بیان دے کر عامر خان نے دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ مجروح کی۔
ان کی ذمہ داریوں میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی سیاحوں کو بھارت آنے پر راغب کرنا تھا لیکن ان کے بیان کے بعد بھارت آنے والے غیرملکی سیاح بھی اپنا ارادہ بدل لیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے ”سٹارٹ اپ انڈیا“اور”سٹینڈ اپ انڈیا“ اقدامات نہایت موثر ثابت ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.