اسلامی ممالک کی پارلیمانی تنظیم کی خصوصی کمیٹی برائے سیاسی و خارجہ امور کی مشترکہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو شامل کر لیا گیا
جمعرات 21 جنوری 2016 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلامی ممالک کی پارلیمانی تنظیم (پی یو آئی سی )کی خصوصی کمیٹی برائے سیاسی و خارجہ امور کی مشترکہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو شامل کر لیا گیا۔قراردا د عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ (پی یو آئی سی )کی جنرل اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں کمیٹی میٹنگ میں منظور کی گئی ۔بغداد سے موصول پیغام کے مطابق قرارداد کو حتمی منظوری کے لئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی میں پیش کئے جانے والی قرارداد کے مسودے میں مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے اور مسئلے کے پر امن حل کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔قرارداد میں خصوصی طور پر بھارت پر کشمیر میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں کے داخلے کی اجازت دینے پر زور دیا گیا ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.