افغان طالبان نے امن مذاکرات میں شمولیت عالمی پابندیاں ہٹانے سے مشروط کردی
عالمی رہنماؤں کو یہ پیغام پہنچا دیا وہ پہلے ہمیں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالیں ، آزادی کیساتھ سفر کی اجازت دیں، اس کے بعد مذاکراتی عمل میں شمولیت کے بارے میں سوچیں گے،طالبان رہنما
اتوار 24 جنوری 2016 13:23
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) افغان طالبان نے ”افغان امن مذاکرات“ میں شمولیت کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ان کا نام نکالنے سے مشروط کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں ایک غیر سرکاری فورم پر افغان حکومتی نمائندوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران طالبان نے افغان مذاکراتی عمل میں شمولیت کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ان کا نام نکالے جانے سے مشروط کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبان رہنما نے کہا کہ ہم نے عالمی رہنماؤں کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ پہلے ہمیں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالیں اور ہمیں آزادی کے ساتھ سفر کی اجازت دیں اور اس کے بعد ہم مذاکراتی عمل میں شمولیت کے بارے میں سوچیں گے۔(جاری ہے)
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہمارے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
افغان حکومت نے اس ملاقات کیلئے سرکاری عہدیدار کو روانہ نہیں کیا ہے بلکہ ایک مشیر ملالائی شنواری اور سابق وزیر داخلہ عمر داودزئی کو بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں شامل افغانستان کے سابق وزیر خزانہ انور احادے کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات میں شمولیت کیلئے طالبان نے خواہش کا اظہار نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ 'اب تک انھوں نے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس تجاویز پیش نہیں کیں ہیں، تاہم اْمید ظاہر کی جارہی ہے کہ کل وہ اس بات کا ظہار کریں گے کہ کیا وہ امن چاہتے ہیں اور اگر چاہتے ہیں تو ان کی شرائط کیا ہونگی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان میں جاری خوف ناک لڑائی کے بعد افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے مشکلات کا شکار افغان امن مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دسمبر 2014 میں امریکی اور نیٹو فورسز کے بڑی تعداد میں افغانستان سے انخلاء کے بعد طالبان نے جنگ کے میدان میں تیزی سی اپنی موجودگی کا احساس دلوانا شروع کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.