وزیراعلیٰ پنجاب سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر تبادلہ خیال
نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،صوبے میں تیزرفتار معاشی ترقی کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں، سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کو معیاری ہنر سکھا کربااختیار بنانے کے چیلنج کو مواقع میں بدلنا ہے، شہباز شریف کی وفد سے گفتگو
پیر 25 جنوری 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں تیزرفتار معاشی ترقی کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے پروگرامز کامیابی سے چل رہے ہیں۔
نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے-نوجوانوں کو ملکی وغیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب میں ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، تاہم پنجاب حکومت اس پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ہم ورلڈ بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان تعلیم، صحت، آبپاشی، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.