پشاور‘ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا‘گوداموں پر چھاپہ مار کر مہلک غیرملکی ساختہ ملٹری گریڈ اسلحہ برآمد ‘ایک ہزارسے زائد خودکار ہتھیاروں میں روسی ساختہ رائفلز اور سنائپر ٹیلی سکوپ بھی شامل
بدھ 27 جنوری 2016 20:12
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پشاور سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پشاور میں گوداموں پر چھاپہ مار کر مہلک غیرملکی ساختہ ملٹری گریڈ اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایک ہزارسے زائد خودکار ہتھیاروں میں روسی ساختہ رائفلز اور سنائپر ٹیلی سکوپ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا، قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں تک پہنچایا جانا والا اسلحہ سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔
حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے پشاور کے جی ٹی روڈ پر گوداموں پر چھاپہ مارا۔ خفیہ گوداموں پر چھاپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد مختلف بور کے خودکار ہتھیار برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں غیرملکی ساختہ 5.56 ایم ایم آٹومیٹک ایم فور رائفلز، 5.56 ایم ایم آٹومیٹک ایم فور ملٹری گریڈ غیرملکی ساختہ رائفلز، روسی ساختہ 5.45 ایم ایم آٹومیٹک رائفلز اور مختلف اقسام کی غیرملکی ساختہ سنائپرز ٹیلی سکوپ ساختہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
پکڑے جانے والا اسلحہ مختلف ممالک کی افواج اور خصوصی دستے استعمال کرتے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی اسی طرح کا اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ پکڑا جانے والا اسلحہ دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
مزید قومی خبریں
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.