جماعۃ السنہ پاکستان کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات

کراچی کی انتظامیہ شہریوں کو مسائل کے سامنے تنہا نہیں چھوڑے گی ،کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ

بدھ 27 جنوری 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) جماعۃ السنہ پاکستان کے صدر سید عامر نجیب کی قیادت میں ایک وفد نے گذشتہ روز کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ سے ملاقات کر کے امن و امن ، شہری مسائل اور جماعۃ السنہ پاکستان کے زیر انتظام ہونے والی سالانہ شان رسالت ﷺ کانفرنس کی این او سی سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں جماعۃ السنہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید اشرف قریشی ، مولانا نعمان اصغر ، شیخ شرافت حسین اثری ، حافظ شاہان احمد اور قاری عبد الحفیظ بھی شامل تھے ۔

کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ شہریوں کو مسائل کے سامنے تنہا نہیں چھوڑے گی ہم دیانتداری کے ساتھ شہریوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون کے متمنی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ با الخصوص مذہبی انتہا پسندی کے تدارک اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اعتدال پسند علمائے کرام کے تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔

انھوں نے جماعۃ السنہ پاکستان کی شان رسالت ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر جماعۃ السنہ پاکستان کے صدر سید عامر نجیب نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے چند تجاویز کمشنر کراچی کو پیش کیں اور اس مقصد کے لئے اپنی جماعت کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :