ڈی ایچ کیو ہسپتال ’’مرگ سنٹر ‘‘بن گیا ،یار محمد مینگل
ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 20:06
چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء)بلوچستان نیشنل پارٹی دالبندین کے صد میر یار محمد مینگل نے پرنس فہدبن سلطان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دالبندین میں طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کی شدید کمی کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی کے واحد عالیشان ہسپتال ایم ایس کی عدم دلچسپی کے باعث زندگی بچانے کی بجائے مرگ سینٹر بن چکا ہے جہاں لوگ گھنٹوں ذلیل ہوتے ہیں لیکن ڈاکٹرحضرات ان کی داد رسی نہیں کرتے جبکہ ہسپتال میں پونسٹان کی گولی اور پانی تک دستیاب نہیں ہوتی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرنس فہد ہسپتال کے واحد لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کی بجائے اپنے نجی کلینک کو ترجیح دیتی ہیں جو ڈیوٹی کے دوران جان بوجھ کر تاخیری حربوں کے ذریعے مریضوں کو اپنی نجی کلینک میں جانے پر مجبور کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندے بھی لوگوں کے صحت اور زندگیوں کو درپیش حساس نوعیت کے مسائل سے لاتعلق ہوکر رہ گئے ہیں جن کی ترجیح محض کمانے اور کھانے کی حدتک ہے جبکہ غریب عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ پرنس فہد ہسپتال دالبندین کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔مزید قومی خبریں
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.