کراچی، پاکستان میں انصاف مانگنے والے کب تک گولیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے،پاکستان عوامی تحریک
منگل 2 فروری 2016 18:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد ،قتل عام اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سید علی اوسط،راؤ کامران ،سید ظفر اقبال،قیصر اقبال قادری،اطہر جاوید صدیقی،عدنان رؤف انقلابی ،لیبر ونگ کے صدر مشتاق صدیقی،سہیل رضانے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور PIAملازمین پر تشدد غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے،احتجاج عوامی جمہوری حق ہے طاقت کا استعمال غیر قانونی ہے۔
ملازمین کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ظلم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی۔PIAکی نجکاری حکومتی ناکامی ہے حکومت پورا ملک بیچنا چاہتی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک ملازمین کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
ان قائدین نے کہا جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں احتجاج جمہوری حق نہیں؟انھوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن سے اب تک موجودہ حکومت فرعون بنی بیٹھی ہے ۔
موجودہ حکومت گلو بٹوں سے نہتے عوام کا قتل عام کرا کے چھپ جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کیا پاکستان میں انصاف مانگنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنا یا جائے گا؟سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف مانگنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں آج نجکاری کے خلاف احتجاج ،مانگنے والوں کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ان قائدین نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹھیک کہا تھا موجودہ حکومت آنے والے وقتوں میں قوم سے احتجاج کا حق بھی چھین لے گی۔پاکستان عوامی تحریک PIA ملازمین کے قتل عام اور تشدد کے خلاف 5فروری احتجاج کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.