چینی معیشت چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ، چینی قومی اصلاحاتی کمیشن کے سربراہ یوشاؤشی کا تقریب سے اظہار خیال

بدھ 3 فروری 2016 21:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء/شنہوا) چین کی قومی اصلاحاتی کمیشن کے سربراہ یوشاؤشی نے کہا ہے کہ 2016میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔یوشاؤشی نے بدھ کو ایک تقریب سے عالمی سطح پر غیر یقینی اور نامناسب حالات کی وجہ سے معیشت متاثر ہوگی اور چین میں اسے دباؤ اورخطرات کا سامنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ معاشی شرح نموسست ہو چکی ہے تاہم یہ ابھی بھی قابو میں ہے اور اس میں بہتری کے اثرات نمایاں ہیں ۔

جسکی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ ،صنعتوں کا نظام اور علاقائی طور پر ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ چینی معیشت کے بارے میں سست روی کے تجزیے غلط ثابت ہوں گے اور اس پر یہ الزام کہ اس نے عالمی معیشت کو سست کر دیا ہے بالکل بے بنیاد ہے ۔