پی آئی اے ملازمین پر تشدد حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

جمعرات 4 فروری 2016 18:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر تشدد جمہوریت کی پامالی کے مترادف ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہے تھے۔ احتجاج ہر شہری کا قانونی حق ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی آئی اے ملازمین پر کئے گئے تشدد اور قتل کے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت سے مسئلے کے حل تک پہنچے ،انہوں نے پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس واقع کی مذمت کرے اور ساتھ ہی ساتھ ذمہ داران کو ان کے انجام تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی ضد چھوڑ دے اور ان سے بات چیت کرکے ان کے مطالبات کی منظوری کیلئے کام کرے۔

(جاری ہے)

ہر روز ملک کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے ملازمین کے ساتھ گولی اور ڈنڈوں سے نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے بات چیت کی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے اور مجلس وحدت مسلمین حکومت کی آمرانہ سوچ اور عمل کی مذمت کرتے ہوئے پی آئی اے ملازمین کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ پی آئی اے کو اس اسٹیج پر پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ بیان کے آخر میں ہلاک ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :