عسکری قیادت کا کراچی میں پی آئی اے ملازموں کی ہلاکت میں نیم فوجی دستوں کو ملوث قراردینے پر شدید ردعمل کا اظہار
عمر جمشید جمعہ 5 فروری 2016 11:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 فروری۔2015ء) عسکری قیادت نے کراچی میں پی آئی اے ملازموں کی ہلاکت میں نیم فوجی دستوں کو ملوث قراردینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے معتبرذرائع کے مطابق سندھ رینجرزنے موبائل فونزکے ذریعے بنائی گئی کچھ ویڈیوزحاصل کی ہیں جن میں فائرنگ کرنے والوں کو دیکھا جاسکتا ہے یہ ویڈیوزاعلی عسکری قیادت اور سندھ حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں۔
سندھ حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان افرادکی شناخت میں مددفراہم کرئے دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری اور اس سے پیدا ہونی والی صورتحال پر بھی اعلی عسکری قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے کیونکہ پی آئی اے کا ڈھانچہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ماضی میں ہونیوالی جنگوں کی طرح قومی ائیرلائن پاک فضائیہ کی معاون اور دست وبازو بن کر مدد فراہم کرسکے- ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکری قیادت نے ایک واضح پغام حکومت کو دیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری قومی دفاع کا مسلہ ہے لہذا ممکنہ خریداروں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے قومی سلامتی کے اداروں کو آگاہ کیا جائے-ادھرمیڈیا پر وزیراعظم کی جانب سے پی آئی اے کے ایک ممکنہ خریدار کو فون کال کرکے تسلی دینے کی خبروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے کیونکہ جن اداروں کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی اس کا ل کو ٹریس کیا گیا ہے انہوں نے اپنے اعلی حکام کواس امر کی تصدیق ثبوت کے ساتھ کی ہے اس ساری صورتحال پر وزیراعظم نوازشریف اور ان کی ٹیم سخت مشکلات کا شکار ہے اور آنے والے دنوں میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے لیے بہت سارے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں کیونکہ پی آئی اے کے جس ممکنہ خریدارکو وزیراعظم کی جانب سے تسلی دی گئی ہے وہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے ایک صاحبزادے کے کاروباری شراکت دار ہیں مگر قومی سلامتی کے اداروں کی فا ئلوں کے مطابق یہ صاحب ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.