رواں سال کے پہلے ماہ لاہور پولیس کی شاندار کارکردگی ،73گینگز کے189ملزمان گرفتار،203مقدمات ٹریس ،87 لاکھ سے زائدرقم برآمد
ناجائز اسلحہ کے417مقدمات میں46رائفلیں،43بندوقیں،529ریوالورز وپسٹلز اور 30014گولیاں برآمد کی گئیں ‘ رپورٹ
جمعہ 5 فروری 2016 17:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جنوری کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے73گینگز کے189ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے203مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ87لاکھ سے زائد ہے،اسی طرح جنوری میں مجموعی طور پر297اشتہاری اور1103عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جنوری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے73گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے189ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف203مقدمات ٹریس ہوئے اور297اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے79،Bکیٹیگری کے218اور1103عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے46اور Bکیٹیگری کے1057شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.