کشمیرمذاکرات نہیں جہاد سے ہی آزاد ہوگا ،مذہبی وسیاسی جماعتوں کااعلان
کشمیرکی آزادی تک بھارت سے مذاکرات اوردوستی نہیں ہوسکتی ،بھارت سے مذاکرات کرنے والے کشمیرکی آزادی کاٹائم فریم دیں،بھارت دوستی کی زبان نہیں سمجھتا کشمیرسے قبضہ ختم نہ کیاتوبھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، گلگت بلتستان کو کشمیرسے کوئی جدانہیں کرسکتا انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ودیگررہنماؤں کا یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب
جمعہ 5 فروری 2016 19:43
اسلام آباد(ااُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہ کشمیرمذاکرات نہیں جہاد سے ہی آزاد ہوگا کشمیرکی آزادی تک بھارت سے مذاکرات اوردوستی نہیں ہوسکتی بھارت سے مذاکرات کرنے والے کشمیرکی آزادی کاٹائم فریم دیں پڑوسی سے دوستانہ تعلقات ضروررکھیں مگرپڑوسی جب گریبان میں ہاتھ ڈالے توپھرتعلقات نہیں رہ سکتے بھارت دوستی کی زبان نہیں سمجھتا بھارت نے مقبوضہ کشمیرسے قبضہ ختم نہ کیاتوبھارت کے بھی روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے گلگت بلتستان کو کشمیرسے کوئی جدانہیں کرسکتا ۔
وہ جمعہ کو یکجہتی کشمیرکونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے آبپارہ چوک میں خطاب کر رہے تھے۔ ریلی سے انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ،راہ حق پارٹی گلگت بلتستان کے صدرحمایت اﷲ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامرمغل ،انجمن تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری ،مسلم لیگ ن اسلام آبادکے رہنماء راجہ عظمت جاوید،راہ حق پارٹی آزادکشمیرکے رہنماء مولاناخورشیدانور،مفتی عبدالقیوم ،جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ عبدالعزیزچشتی ،علامہ زبیرقاسم قاسمی ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولاناعبدالرؤف ودیگرخطاب کیا قبل ازیں لال مسجدسے آبپارہ چوک تک یکجہتی کشمیرریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانافضل الرحمن خلیل ،عبدالرحمن معاویہ ودیگرنے کی اس موقع پرمظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جس پرنعرے درج تھے کہ کشمیری مظلوم مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں ،مودی سرکارکشمیرمیں ظلم بندکرو،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااﷲ ،کشمیرکے بغیرپاکستان نامکمل ہے ،کشمیرکی آزادی تک جہادجاری رہے گا کشمیرقراردادمذمت نہیں ہندوکی مرمت سے آزادہوگا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ خاموش کیوں؟ آبپارہ چوک میں انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری مسلمانوں نے اپنی آزادی کے لیے دنیاکی طویل ترین جنگ لڑی ہے مگران کاقصوریہ ہے کہ وہ کشمیرکاپاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اوردوسراوہ مسلمان ہیں اگروہ مسلمان نہ ہوتے تومشرقی تیمورکی طرح کب کے آزادہوچکے ہوتے اقوام متحدہ کشمیریوں کی مجرم ہے جس نے بھارتی مظالم پرآنکھیں بندکی ہوئی ہیں مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.