ڈاکٹر اجمل رضوی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد امت کیلئے کاوشیں کی جائیں ،دہشت گردی وفرقہ واریت کیخلاف جہاد کیا جائے ،جامعۃ الکوثر کی لائبریری کو ڈاکٹر اجمل رضوی سے نسبت دے دی گئی
قائد تحریک جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی ، ڈاکٹر غضنفر ، محسن نجفی اور سید شمیم حیدر رضوی کاکانفرنس سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 17:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) قائد تحریک جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید اجمل حسین رضوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد امت کیلئے کاوشیں کی جائیں تاکہ دہشت گردی کا ملکر خاتمہ کیا جاسکے ۔ وہ ہفتہ کو جامعۃ الکوثر یونیورسٹی میں نامور سماجی ودینی شخصیت اور معالج ڈاکٹر سید اجمل حسین رضوی کے اٹھارہویں یوم وفات پر خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید اجمل حسین رضوی نے تمام مکاتب فکر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لی اور ان کے اخراجات کا سارا بوجھ اپنے نازک کندھوں پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا مہاجرین کی آباد کاری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ آل پاکستان شعیہ کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ ڈاکٹر سید اجمل حسین رضوی نے اپنی رہائشگاہ پر تین قومی کنونشن کروائے انہیں تحریک جعفریہ کا سربراہ منتخب کیا گیا اور انہوں نے سالہا سال تک احسن انداز میں یہ خدمت سرانجام دی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.