ہالی کی بجائے بالی ووڈ میں رہ کر اچھے کردارکوترجیح دونگی‘ کترینہ کیف
مجھے حال ہی میں اس بات کا احساس ہوا سب ہالی ووڈ جارہے ہیں جس کے بعد یہاں میرا مقابلہ کافی کم ہوچکا ہے فلم’ ’فتور‘‘ مشکل فلم تھی جس میں الگ قسم کا رقص پیش کیا گیا ہے اور ایسی فلم بنانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے ابھیشک کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
اتوار 7 فروری 2016 11:32
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) جہاں بولی وڈ کی کئی اداکارائیں ہولی وڈ میں قدم جما رہی ہیں وہیں دوسری جانب کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ میں رہ کر اچھے کردار کرنے کو ترجیح دیں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق کترینہ کیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے حال ہی میں اس بات کا احساس ہوا کہ سب ہالی ووڈ جارہے ہیں جس کے بعد یہاں (بولی وڈ میں) میرا مقابلہ کافی کم ہوچکا ہے اور اب وقت ہے کہ میں یہاں رکوں اور بہتر کردار حاصل کروں۔
کترینہ کیف اس وقت اپنی آں ے والی فلم ’فتور‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اب ’فتور‘ جیسے مزید مشکل کردار ادا کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ فلم’ ’فتور‘‘ ایک مشکل فلم تھی جس میں بالکل الگ قسم کا رقص پیش کیا گیا ہے اور ایسی فلم بنانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
کترینہ کی آخری ریلیز فلم ’فینٹم‘ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی، تاہم اداکارہ کا کہناہے کہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کے چکر میں اچھے کردار چھوڑے نہیں جاسکتے۔
فلم ’فتور‘ چارلس ڈکنز کے ناول ’گریٹ ایکس پیکٹیشنز‘ پر بنائی گئی ہے جس میں کترینہ کے ہمراہ اداکارہ تبو اور ادتیہ روئے کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔تبو کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کترینہ کا کہنا تھا ’تبو جی کے ساتھ کام کرنا ایک نہایت خوبصورت تجربہ تھا اور ان کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے بونس ہے۔ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.