پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 133رنز کا ہدف دے دیا
فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 18:12
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
(جاری ہے)
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 31رنز کے مجوعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔
اسلام آباد کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ خالد لطیف 39، اشعر زیدی چھ ، رسل 2، مصباح اور بلنگز 4،4جبکہ عمران خالد بارہ رنز بناسکے ، محمد سمیع 20اور اجمل بغیر رن سکور کیے کریز پر موجود رہے اور اسلام آباد نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 132رنز جوڑے ، کراچی کی جانب سے بوپارہ نے 2جبکہ اسامہ ، عامر اور عماد نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ،مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.