پنجاب یونیورسٹی ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان2016ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

پیر 8 فروری 2016 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2016ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22-3-16 (دستی) اور8-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم29-3-16 (دستی) اور بذریعہ ڈاک15-3-16 ہے۔

ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15-3-16 (دستی) اور8-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم25-3-16(دستی) اور بذریعہ ڈاک 15-3-16 ہے۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔

(جاری ہے)

I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30-3-16 (دستی) اور15-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم12-4-16 (دستی) اور بذریعہ ڈاک 24-3-16 ہے۔

ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24-3-16 (دستی) اور 15-3-16 (بذریعہ ڈاک) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5-4-16 (دستی) اور بذریعہ ڈاک24-3-16ہے۔امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :