چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت ‘ آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمتاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا گیا
میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 14:13
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے اس موقع پر انہیں آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںمتاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس موقع پر ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات ظاہر کئے گئے۔
ٹی ڈی پیز کی تعمیر وبحالی میں بیورو کریسی کے روایتی تاخیری حربوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا اور متاثرین کی باعزت جلد ازجلد واپسی کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.