کراچی، ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالاکیلئے منتخب ہونے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کردیا

بدھ 10 فروری 2016 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا اور پی سی بی اسلام آباد کے تحت 15فروری سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے اسپورٹس مقابلوں”بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس “میں سلیکٹ ہونے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں معیز ابراہیم باٹلا، عمیر شاہ ، حسن مسعود، عثمان خورشید مرزا، روشن کامران، سعید شکیل۔ جبکہ ٹیبل ٹینس میں پہلیمن جوہن، سید بسیم عادل، محمد ساوید تنویر، محمد فاز، اسد علی واڈیا، عامر جہانگیرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :