کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے‘سیکرٹری امور نوجوانان سندھ
منگل 16 فروری 2016 16:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) سیکریٹری امور نوجوانان اور اسپورٹس محمد راشد کی ہدایت پر محکمہ امور نوجوانان اور ایجوکیشن فار چینج کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہندو تعصب اور معصوم کشمیری کے موضوع پر تقریری مقابلہ کیا گیا جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس موقعہ پر معروف ٹرینر عمر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے اور ہم آہندہ بھی اسی طرح کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔
سید جمال‘سعید رحمان اور اقبال رضا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فوری طور پر مسئلہ کشمیر کے حل پرتوجہ دینا ہوگی بھارتی فوج اور کچھ مفاد پرستوں نے کشمیریوں کے ارمانوں کا سودا کر دیا۔(جاری ہے)
کشمیریوں کو آزادی رائے کا حق ملنا چاہئے تاکہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کر سکیں مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوگا تو دونوں ملک خوشحالی کے دور میں داخل ہونگے تقریب کے ججز کئی کتابوں کے مصنف اور آرٹس کونسل کے ادریس غازی اور خانہ ناز تھے ادریس غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی تقریر میں روانی کی بڑی اہمیت ہوتی ہے باڈی لینگویج بھی دیکھی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثال اور دلیل الگ الگ چیزیں ہیں اگر کسی جملے کو ثابت کرنا ہے تو آپس میں ایک دوسرے کی ٹریننگ کریں تقریری مقابلے میں کہکشاں انجم ونر‘ احمد ونر‘سید اقبال کو اعزازی ٹرافی دی گئی‘ آخر میں طلباء و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.