پاکستان اورامریکہ کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات رواں ماہ 29 فروری کوواشنگٹن میں ہونگے،پاکستانی وفد کی نمائندگی سرتاج عزیز کرینگے
مذاکرات میں اقتصادی تعاون ، توانائی ،تعلیم ،سائنس وٹیکنالوجی، قانون کے نفاذ ودہشتگردی کیخلاف تعاون ،سیکیورٹی ،دفاعی اورنیوکلیئرعدم پھیلاؤ کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی
بدھ 17 فروری 2016 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات رواں ماہ 29 فروری کوواشنگٹن میں ہونگے۔بدھ کو وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیا کہ وزارتی سطح کے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیز کرینگے جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے ملکی وفد کی قیادت کرینگے۔
بیان میں کہاگیا کہ مذاکرات میں 6اہم امور پربات چیت ہوگی جس میں اقتصادی تعاون ، توانائی ،تعلیم ،سائنس وٹیکنالوجی، قانون کے نفاذ اوردہشتگردی کیخلاف تعاون ،سیکیورٹی ،دفاعی اورنیوکلیئرعدم پھیلاؤ کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔2010ء میں شروع کی جانیوالی سٹریٹجک ڈائیلاگ کا یہ چھٹادور ہوگا مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعدیہ تیسرااجلاس ہوگا وزارت خارجہ نے کہاکہ واشنگٹن میں ہونیوالے مذاکرات دونوں ممالک کیلئے اہم امورپر بات چیت انتہائی اہم ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.