لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے
وزیراعظم نواز شریف کی لال سوہانرانیشنل پارک کے دورہ پر صوبائی سیکرٹری جنگلات کو ہدایت
بدھ 17 فروری 2016 20:09
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے لال سوہانرانیشنل پارک کا دورہ کیا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وہ بدھ کو لال سوہانرانیشنل پارک کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔اس دوران سیکرٹری جنگلات نے وزیراعظم کو جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔
سیکرٹری جنگلات نے لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر بنانے اور پتی سر جھیل کی بحالی پر بھی بریفنگ دی جو جھیل چولستانی علاقوں کے پودوں فلورا اور فاٹا کے تحفظ میں معاون ثابت ہو گی،1212ایکڑ خالی اراضی پر شیشم اور کیکر سمیت مقامی پودوں کی مصنوعی افزائش پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ جنگلی حیات کی افزائش کیلئے فارمز بنائے گئے ہیں، غیر قانونی شکار روکنے کیلئے جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے چولستان میں وائلڈ لائف فورس کو مستحکم بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.