نیب نے پنجاب پر ہاتھ ڈالا تو اب موجودہ حکومت کی آنکھ میں بھی کھٹکنے لگا ، نوازشریف کو1991 سے کمزور وزیراعظم ہونے کے کونسے اشارے ملے ہیں، ان کو نیب کے خلاف عوامی جلسے کی بجائے پارلیمان میں بات کرنی چاہیے تھی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 20:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو کون سے اشارے ملے ہیں جو انہوں نے کہا کہ وہ 1991 سے بھی کمزور وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کو عوامی جلسے میں نیب کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پارلیمان میں آ کر بات کرنی چاہیے، نیب نے پنجاب پر ہاتھ ڈالا تو اب موجودہ حکومت کی آنکھ میں بھی کھٹکنے لگا، کرپشن کے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہیے مگر مکمل تحقیقات کے بعد گرفتاری عمل میں لائے جائے، چیئرمین نیب کی تقرری میرٹ پر کی گئی تھی، ان کے حوالے سے پوری تحقیقات کے بعد چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آ کر بات کریں اگر نیب کے کردار پر اعتراض ہے تو ایوان میں اس پر بات کریں، عوامی جلسے میں ذکر مناسب نہیں تھا، موجودہ حکومت پارلیمان کو بائی پاس کر کے فیصلے کر رہی ہے، جہاں کرپشن ہو وہاں نیب کو کاروائی کرنی چاہیے، پنجاب کے صوبائی وزیر نے بھی نیب کے خلاف بیانات دیئے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں وزیراعظم آتے تھے، اپوزیشن لیڈر نہیں آتے تھے، اب وزیراعظم نہیں آتے اور اپوزیشن لیڈر روزانہ آتے ہیں، وزیراعظم پارلیمنٹ کو اہمیت دیں گے تو مضبوط ہوں گے
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.