بڑے بڑے بجلی چوروں کے بجائے عام اور گھریلوصارفین کو ہدف بنانا ظلم ہے،حافظ نعیم الرحمن
کراچی کے عوام پہلے ہی k۔الیکٹرک کے جعلی بلوں اور غلط ریڈنگ کے عذاب کا شکار ہیں ۔کرپشن حکمرانوں نے خودپروان چڑھائی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
بدھ 17 فروری 2016 22:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزرات ِ پانی و بجلی کی طرف سے الیکٹریسٹی ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات کی منظوری اور ان کی روشنی میں نئے قانون کو نافذالعمل کر نے پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بڑے بجلی چوروں اور قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کر نے کے بجائے چھوٹے اور گھریلو صارفین کو ہدف بنانا ملک بھر کی عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔
بالخصوص کراچی کے عوام جو پہلے ہی k۔الیکٹرک کے جعلی بلوں ،غلط ریڈنگ اور اوور بلنگ کے عذاب کا شکار ہیں ،اب ان قوانین کی آڑ میں کراچی کے عام صارفین کو نشانہ بنانے کے مواقع مل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کر نے والوں کو 7سال تک کی سزائیں قید بامشقت اور 1کروڑ روپے تک جرمانے کی سزائیں محل نظر ہیں ۔(جاری ہے)
ملک میں رشوت ،بدعنوانی کینسر کے مرض کی طرح سرائیت کر گئی ہے اور حکمرانوں نے سر کاری سر پرستی میں خود کرپشن کو پروان چڑ ھا یا ہے ۔
بجلی چوری میں متعلقہ ادارے اور ان کے ذمہ داران خود ملوث ہو تے ہیں جو بڑے بڑے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی سے پہلو تہی برتتے ہیں ۔بجلی چوری جیسے جرائم اور نادہندگان میں بڑی بڑی شخصیات اور ادارے شامل ہیں لیکن ان سے صرف نظر کر کے عام صارفین پر ہی سارا نزلہ گرایا جاتا ہے اور یہ نئے قوانین بھی اسی سلسلے کی کڑی محسوس ہو تے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ رشوت ،بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے عام اور گھریلوصارفین کو ڈرانے ،دھمکانے اور خوف ذدہ کر نے کے بجائے تمام بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف بلاامتیاز اور بلا تفریق کاروائی کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.