آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کاپنجاب حکومت سے کیبل آپریٹرزپرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو جمعرات کو شام سات بجے کے بعد نشریات بند کر دیں گے‘ کیپٹن (ر)عبدالجبار کی دیگر پریس کانفرنس
منگل 23 فروری 2016 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے کیبل آپریٹرزپرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو جمعرات کو شام سات بجے کے بعد نشریات بند کر دیں گے۔
(جاری ہے)
منگل کوپریس کلب میں آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن (ر)عبدالجبار نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیبل آپریٹرز پر ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کا نوٹس لیں۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کیبل آپریٹرز کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما?ں نے کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو جمعرات کو احتجاجاً نشریات بند کریں گے اور اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ کیبل آپریٹرز رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو نشریات بند کرنے کا پیشگی نوٹس دے رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.