وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت 22ویں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی
کا اجلاس‘ خطے میں روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار دینے میں امتیازی رویہ ختم کیا جائے‘ پاکستان کم از کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا-اجلاس کی تفصیلات
ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت 22ویں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک افواج کے تمام سربراہان شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی موجودہ اندرونی سلامتی کی صورت حال سمیت خطے اور عالمی سیکیورٹی امور پر غور بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے کم سے کم دفاعی صلاحیت ضروری ہے، پاکستان کم از کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا، پاکستان خطے میں اسٹریٹیجک تحمل کی فضا کا حامی ہے۔(جاری ہے)
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے،ایک ذمہ نیوکلیئر ریاست کے طور پر پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا،کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے فل اسپیکٹرم ڈیٹرینس یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں سیاسی اور فوجی قیادت نے روایتی اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قابل اعتماد جوہری صلاحیت برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ گروپ کی رکنیت دینے میں امتیازی رویہ ختم کیا جائے۔ اتھارٹی نے حالیہ کامیاب میزائل تجربات پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کم ازکم دفاعی صلاحیت ہرصورت برقرار رکھی جائیگی۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک تحمل کا خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام متنازع امور پر مفصل مذاکرات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.