قومی احتساب بیورو کا شہباز شریف ‘رفیق رجوانہ ، رانا ثناء اﷲ اور رانا مشہور سمیت پچاس سے زائد ’پچاس لیگی چوروں‘ کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہے
تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماؤں ڈاکٹر اسد معظم ‘رانا عارف ‘عامر ملک ‘سلمان طاہر شاہ کا مشترکہ بیان
جمعہ 26 فروری 2016 17:18
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر ڈاکٹر اسد معظم سابق ایم پی اے رہنما پی ٹی آئی رانا محمد عارف خاں ، محمد عامر ملک، صوبائی رہنما سلمان طاہر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ، گورنر رفیق رجوانہ ، رانا ثناء اﷲ اور رانا مشہور سمیت پچاس سے زائد ’پچاس لیگی چوروں‘ کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہے۔
ارنج ٹرین ، میٹرو بس اور لیپ ٹاپ سکیموں کا آڈٹ غیر جانبدار فرموں سے کروا کر کرپشن کنگز کو بے نقاب کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں مکمل ہونے والے پراجیکٹس کی تعمیری لاگت خیبر پختونخواہ کے اسی طرح کے پراجیکٹس سے ساٹھ گنا زیادہ ہونے کی وجہ بھی نیب دریافت کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کرپشن کے شیروں کی دم پر نیب کا پاؤں آنے سے ہی یہ تڑپ اٹھا ہے ابھی تو نیب نے اس شیر کا شکار کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کی اپنی حکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے لیگی سینئر لیڈر شپ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ کرپشن کے حمام میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں ننگی ہیں۔ اگر کسی دوسری سیاسی جماعت کے دور حکومت میں نیب یہ تحقیقات کرتی تو ن لیگ کہتی کہ یہ سیاسی انتقام ہے مگر اب تو ایسا بھی نہیں کہا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.