کبوتر ہوا پرانا ، بھارتی پولیس غباروں‌والے بینر سے ڈر گئی

غباروں والا بینر پاکستان کی ایک اکیڈمی کا ہے ۔ بھارتی پولیس کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 16:51

کبوتر ہوا پرانا ، بھارتی پولیس غباروں‌والے بینر سے ڈر گئی

جے پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : بھارتی پولیس کی ہمت ، حوصلے اور بہادری کا تو تب ہی پتہ چل گیا تھا جب انہوں نے ایک کبوتر سے ڈر کر اسے مبینہ طور پر پاکستانی جاسوس قرار دے کر گرفتار کر لیا تھا ، تاہم کبوتر تو ہوا پُرانا، بھارت پولیس کو ایک غباروں والے بینر ہی نے خوفزدہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک غباروں والے بینر نے بھارتی پولیس کو پریشان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ بینر پاکستان سے آیا ہے جبکہ بھارتی پولیس نے بھی اپنی الزام تراشی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دعویٰ کر دیا کہ غباروں والا یہ بینر پاکستان کی ایک اکیڈمی کا ہے۔ بھارتی ایس پی کلین مال نے بتایا کہ بینر سرحد سے 11 کلو میٹر دور بھارتی علاقہ سروانہ میں اُترا۔ کلین مال کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ بینر کسی جشن کی تقریب کا معلوم ہوتا ہے، تاہم معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے، ایس پی کا کہنا تھا کہ غباروں والے اس بینر سے متعلق آرمی اور فضائیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :