پنجاب اسمبلی کے منظو رکردہ بل سے خواتین کے تحفظ نہیں بربادی کا راستہ کھلے گا، بل کی منظوری وزیراعظم کے پاکستان کو لبرل بنانے کے اعلان کی عملی شکل ہے، غیر ت مند مردو خواتین کو مادر پدر آزاد بنانے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، مردوں کواپنی اولاد اور بیویوں سے کسی معاملہ میں بازپرس سے روکنے سے عملاً طلاق کا دروازہ کھلے گا
جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 27 فروری 2016 19:11
اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کا تحفظ خواتین کے نام سے بل پاس کرانا وزیراعظم میاں نواز شریف کا پاکستان کو لبرل بنانے کے اعلان کو عملی شکل دینا ہے ، اس بل سے ملک کے غیرت مند خواتین اور مردوں کو مادر پدر آزاد بنانے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، مردوں کواپنی اولاد اور بیٹیوں اور بیویوں سے کسی معاملہ میں بازپرس سے روکنا عملاً طلاق کا دروازہ کھولنا ہے۔
اس بل سے خواتین کو تحفظ نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کا راستہ کھلے گا، اِس بل میں مرد کو کڑا پہنانے کی بات گویا عورت کو چوڑیاں اتروا کر مردوں کو پہنائی جارہی ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں اکوڑہ خٹک میں ملک کے مختلف حصوں بلوچستان لاہور،چکوال،علاقہ چھچھ،بنوں سوات سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کررہے تھے، جس میں جامعہ مدینہ لاہور کے مولانا محمود میاں ،چکوال سے مولانا عبدالقدوس نقشبندی قاسی،مولانا حبیب الرحمن قاسی،مولانا امیتاز ،حضرو سے مولانا راشد علی زئی،مولانا قاری چن محمد ،مولانا قمر الاسلام ،مولانا محمد رضوان ،مولانا مفتی رشید احمد اور بلوچستان کے کالجوں اور مدارس کے تقریباًڈیڑھ درجن نوجوان طلبہ شامل تھے، مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سید یوسف شاہ بھی موجود تھے، مولانا سمیع الحق نے تبلیغی جماعت پر گوناگوں پابندیوں اور ہر طرح پریشان کرنے کے اقدامات پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ جس کام کی غیر مسلم حکومتوں کو جرات نہ ہوسکی وہ کام شریف برادران کرکے مغربی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.