پاکستان سٹیٹ آئل اپنے پمپوں میں فیول کی رسائی ،گیج اور معیارکویقینی بنائے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،امیرمقام
جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری قائم کرنے ،پی ایس او ڈیپودوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے وفاقی اداروں کے افسروں اوراہلکاروں کامقصدعوام کوریلیف دینا ہے وژن پرعملدرآمدکیلئے اہلکارفرائض منصبی میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، مشیر وزیراعظم
جمعرات 3 مارچ 2016 18:45
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل اپنے پمپوں میں فیول کی رسائی ،گیج اور معیارکویقینی بنائیں،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری قائم کرنے اور PSO ڈیپوکودوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ جنوبی اضلاع کے عوام کواستفادے سمیت ریلیف مل جائے۔
انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن خیبرپختونخوامیں خالی اسامیاں فی الفورپرکردیں تاکہ نئے یوٹیلیٹی سٹورکے قیام کے یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رائشگاہ واقع پشاورکینٹ میںPSO،جیولاجیکل سروے آف پاکستان اوریوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں مذکورہ تینوں اداروں کے افسران بالا شرکت کی اورانجینئرامیرمقام کواپنے محکموں کے کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی اداروں کے افسروں اوراہلکاروں کامقصدعوام کوریلیف دینا ہے تاہم اس وژن پرعملدرآمد کرنے کیلئے وفاقی اداروں کے اہلکاراپنے فرائض منصبی میں کوئی کوتاہی نہ برتے۔مذکورہ محکموں کے افسران نے انجینئرامیرمقام کواپنے مسائل سے آگاہ کیاتاہم اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے متعلقہ وزیرسے بات کروں گا۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.