دور آمریت میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے‘سابق حکمرانوں نے کوئی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا، ہم نے کرپشن کے ان قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے ‘میٹرو ریل پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ،بلاجواز تنقید کرنے والے دراصل عوام کو سہولتوں کی فراہمی کی مخالفت کررہے ہیں‘مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں اورانہیں عام آدمی کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت
اتوار 6 مارچ 2016 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ ملک کی تاریخ کامنفرد اوربے مثال منصوبہ ہے ۔میٹرو ریل پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کوعالمی معیار کی باوقار سفری سہولتیں میسرآئیں گی۔اس عوامی منصوبے پربلاجواز تنقید کرنے والے دراصل عوام کو سہولتوں کی فراہمی کی مخالفت کررہے ہیں۔
مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں ۔عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔میٹروبس سروس کے نظام پرتنقید کرنیوالوں کی زبانیں بھی منصوبے کی کامیابی پر بند ہوگئی ہیں اوراورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی مخالفت کرنیوالوں کی زبانیں بھی منصوبے کی تکمیل پر بند ہوجائیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.